Friday, April 26, 2024

سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج
January 7, 2021

کراچی (92 نیوز)کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں سانحہ مچھ کیخلاف دھرنوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، فیصل آباد میں وکلاء نے ہڑتال کی، سرگودھا میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا، چکوال میں مظاہرین نے لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف دلانے کی جدوجہد جاری ہے ، مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج جاری رہا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں دھرنے دیئے گئے۔
حیدرآباد میں مظاہرین نے ٹنڈومحمد خان روڈ بند کردیا، جامشورو میں دھرنا دیا گیا جبکہ ریلی بھی نکالی گئی، دادو میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا، ملتان میں دھرنا آج بھی جاری رہا۔

فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کردی جبکہ سرگودھا میں سول سوسائٹی نے اظہار یکجہتی کیا، چکوال میں مظاہرین نے موٹروے بند کرنے کی دھمکی دےدی۔