Saturday, May 11, 2024

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں احتجاج، سڑک کی بندش پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں احتجاج، سڑک کی بندش پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
January 7, 2021

کراچی (92 نیوز) سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے، سڑک کی بندش کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔

سڑک کی بندش کے باعث اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔ مسافروں اور عملےکو بھی ایئرپورٹ پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز بھی ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سےروانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے،،کہ بروقت معلومات کے لیے فلائٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سنٹر سےرابطے میں رہیں۔

اِدھر دوسری جانب کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی کے باوجود سانحہ مچھ کے متاثرین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج دوسرے شہروں تک پھیل گیا۔ لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اسلام آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور جیکب آباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، چکوال، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔