Friday, May 17, 2024

سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی تدفین آج کر دیں تو کوئٹہ پہنچوں گا ، وزیراعظم

سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی تدفین آج کر دیں تو کوئٹہ پہنچوں گا ، وزیراعظم
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی تدفین آج کر دیں تو آج کوئٹہ پہنچوں گا۔

 وزیراعظم کا کہنا ہے میرے دورے کو میتوں کے دفنانے سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ مچھ واقعہ افسوسنا ک ہے ، مزدوروں کو بےدردی سے قتل کیا گیا۔ لواحقین کی پوری طرح مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا ہزارہ برادری کے تمام مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بولے فرقہ واریت پھیلانے کے لیے دشمن سازش کر رہا ہے۔ مچھ سانحہ ہوا تو وزیر داخلہ کو کوئٹہ جانے کی ہدایت کی ۔ خفیہ اداروں نے حالیہ دنوں میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔ ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ادھر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد، لاہور اور  کراچی سمیت پانچ بڑے شہروں میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کئے جائیں گے۔