Saturday, May 11, 2024

سانحہ مچھ میں ایک افغان باشندہ معجزانہ طور پر بچ گیا، افغان حکومت کا دعویٰ

سانحہ مچھ میں ایک افغان باشندہ معجزانہ طور پر بچ گیا، افغان حکومت کا دعویٰ
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ مچھ میں ایک افغان باشندہ معجزانہ طور پر بچ گیا ، افغان حکومت نے شہری تک قونصلر رسائی مانگ لی ۔

افغان وزارت خارجہ کے خط کے بعد سفارتخانے نے  پاکستانی دفتر خارجہ کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا رسول نامی افغان شہری پولیس کی تحویل میں ہے۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت نے دھرنے کے شرکا سے سات افغانوں کی لاشیں افغانستان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی ۔