Friday, May 17, 2024

سانحہ موٹروے کے ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کیلئے پولیس کو مہلت مل گئی

سانحہ موٹروے کے ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کیلئے پولیس کو مہلت مل گئی
September 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں  موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے ملزم شفقت  کے کیس پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کے لئے پولیس کو مہلت دے دی ۔

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع  کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

دوسری جانب ساحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا،  پولیس مرکزی ملزم عابد علی کا کوئی سراغ لگانے میں  ناکام ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا ہے، اور عابد ملہی کے متعدد رشتے داروں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف خاکے بھی جاری کیے تھے جو کار آمد ثابت نہ ہو سکے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی روزانہ کی بنیاد پر کیس کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی سے بریفنگ لے رہے ہیں اور پُر امید ہیں کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔