Friday, May 17, 2024

سانحہ موٹروے کے دونوں ملزموں پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

سانحہ موٹروے کے دونوں ملزموں پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار
March 3, 2021

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ موٹروے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے گینگ ریپ کے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں سماعت کی ، ملزمان کو جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے  صحت جرم سے انکار کردیا ۔

عدالت نے ملزموں کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں خاتون سے زیادتی پر مقدمہ درج کیا تھا

چالان کے مطابق ملزمان نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی اور لوٹ کھسوٹ کی۔