Friday, March 29, 2024

سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
November 17, 2020

لاہور (92 نیوز) سانحہ موٹر وے  کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کر نے کا حکم دے دیا ،ملزم کو سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش  کیا گیا۔

سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی 34 روز روپوش رہنے کے بعد پولیس کی گرفت میں آیا تھا ،   ملزم کو مانگا منڈی سے اس کے باپ کے گھر سے گرفتار کیا گیا ، تھا  مانگا منڈی آنے سے پہلے ملزم عابد ملہی دو روز تک اپنے سسرال کے ہاں چھپا رہا۔

پولیس نے اس کے سسرال چھاپہ مارا تو ملزم روپوش ہو گیا اور آخر کار اپنے باپ کے گھر سے پکڑا گیا۔،عابد ملہی کی گرفتاری میں پولیس کے مخبر نے اہم کردار ادا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عابد ملہی بھیس بدل کر رہائش پذیر تھا، مخبر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر گرفتاری عمل میں آئی، پولیس نے مخبر کو تمام تصاویر دکھائیں، مخبر نے کنفرم کیا کہ اس شخص کو فلاں جگہ دیکھا گیا۔

ادھر عابد ملہی کے والد نے  کہا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو ٹریس نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود عابد ملہی کو پیش کیا۔ اکبر ملہی نے بتایا کہ عابد ملہی نے فون کر کے خود گرفتاری دینے کی پیشکش کی جس کے بعد اسے مانگا منڈی بلا لیا۔