Friday, May 10, 2024

سانحہ موٹر وے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، 20 مارچ کو سنایا جائے گا

سانحہ موٹر وے  کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، 20 مارچ کو سنایا جائے گا
March 18, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، بیس مارچ کو سنایا جائے گا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم شفقت علی اور عابد ملہی کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں، ڈی این اے جائے وقوعہ سے میچ کر کے گرفتار کیا گیا، ملزم شفقت نے مجسٹریٹ کے سامنے جرم قبول کیا۔

ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کیا۔