Friday, April 19, 2024

سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا سانحہ بھی اتنا ہی بڑا ہے ، آصف زرداری

سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا سانحہ بھی اتنا ہی بڑا ہے ، آصف زرداری
August 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مشرقی  پاکستان کے بعد کشمیر کا سانحہ بھی اتنا ہی بڑ اہے ، مودی کی سوچ سے بھارت خود عدم استحکام کا شکار وہ گا۔ سابق صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر میں کوئی گھر نہیں جس میں کوئی شہادت نہ ہوئی  ہو ، کشمیر کے اندر لڑنے والوں پر بھی فخر ہے،کشمیری بھائیوں پر فخر ہے  جنہوں نے برطانیہ کی اسمبلی میں قرار داد پیش کی۔ سابق صدر نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ میرے دور میں ہوتا تو میری پہلی فلائٹ ابوظہبی،دوسری چین اور تیسری روس کی ہوتی،کل وزیراعظم  نے تاریخ کے بہت سارے سبق پڑھائے،آصف زرداریتاریخ میں اہم بات ہوتی ہے تاریخ سے کوئی سبق لے۔