Friday, April 26, 2024

سانحہ مستونگ کے بعد فضاتاحال سوگوار، ملک بھر میں سرکاری پرچم سرنگوں رہے

سانحہ مستونگ کے بعد فضاتاحال سوگوار، ملک بھر میں سرکاری پرچم سرنگوں رہے
July 15, 2018
کوئٹہ (92 نیوز ) سانحہ مستونگ کے بعد فضا ابھی تک سوگوار ہے ، ملک بھر سرکاری پرچم سرنگوں رہا۔نگران وزیر اعظم ،چیئرمین سینیٹ،عمران خان ،شہبازشریف بلاول بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاسی رہنماسراوان ہاؤس  پہنچے اور رئیسانی فیملی سے تعزیت کی  ،مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ عمران خان نے سراج رئیسانی کی شہادت کو قومی سانحہ  قرار دیا اور کہا کہ انتخابات کو ملتوی کرانے کیلئے سازش ہورہی ہے۔سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل،محمود خان اچکزئی ،مولانا عبدالغفور حیدری  سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور قبائلی شخصیات نے  بھی شہید کے اہل خانہ  سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعظم ناصر الملک  ، صادق  سنجرانی ،اور عمران خان نے سی ایم ایچ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی بھی عیادت کی  ، نگران وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ نوابزادہ سراج رئیسانی  جمعہ 13 جولائی کو مستونگ دھماکے میں شہید ہوگئے تھے،دھماکے میں  130 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔