Friday, March 29, 2024

سانحہ مستونگ کبھی نہیں بھول سکتے !!! یہ بلوچ اور مستونگ قوم کو لڑانے کی سازش تھی: لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ

سانحہ مستونگ کبھی نہیں بھول سکتے !!! یہ بلوچ اور مستونگ قوم کو لڑانے کی سازش تھی: لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ
July 18, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کو کبھی نہیں بھول سکتے، یہ بلوچ اور مستونگ قوم کو لڑانے کی سازش تھی، عوام کے تعاون سے ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے عید دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ منائی اورکہا کہ دہشت گرد حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، انہیں ہرصورت شکست دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نمازعیدکی ادائیگی کے بعد علمدار روڈ پر ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید رضا کی رہائش گاہ پہنچے۔ ہزارہ قبیلے کے سرکردہ رہنما عبدالقیوم چنگیزی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داود آغا اور ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے ہزارہ قبیلے کے افراد کے لواحقین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اورکہا کہ ہزارہ قبیلے کے افراد نے بڑی قربانیاں دی ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کو چن، چن کرمارا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کوبھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، وہ پشین بھی گئے جہاں انہوں نے سانحہ مستورا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِہمدردی کیا اورفاتحہ پڑھی۔