Friday, April 26, 2024

سانحہ مستونگ میں ملوث قاتلوں سے ہر صورت حساب لیں گے: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ

سانحہ مستونگ میں ملوث قاتلوں سے ہر صورت حساب لیں گے: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ
June 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے معصوموں اور بےگناہوں کے قاتلوں سے ہر صورت حساب لیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ قیام امن کےلئے عوام سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بتایا آرمی چیف پہلے ہی ان دہشت گردوں کی نشاندہی کرچکے ہیں، دہشت گرد ملک میں امن نہیں چاہتے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے شہداءکے ورثاءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں اور بےگناہوں کو قتل کرنے سے کوئی بھی آزادی کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا قیام امن کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عوام اور سیاسی جماعتیں حکومت اور سکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیت سکیں۔ بعدازاں سانحہ مستونگ میں جاں افراد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔