Friday, April 26, 2024

سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ اور پشین سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ اور پشین سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
May 31, 2015
کوئٹہ(92نیوز)سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ اور پشین سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی  ہوئے  ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار یکہجتی کے لیے صوبے کی مختلف سیاسی ،مذہبی اورمرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ہے جس کے باعث تما م چھوٹی بڑی دوکانیں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ  ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر صوبے میں بد امنی کی فضاءقائم کرنا چاہتے ہیں تاہم عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ دوسری طرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ زیارت ،ژوب،سبی ،چمن،قلعہ عبدا للہ، پشین اور صوبے کے دیگرشہروں میں تین روزہ سوگ و شٹر ڈاﺅن ہڑتال جارہی ہے۔