Sunday, September 8, 2024

سانحہ مستونگ: لواحقین کا مقتولین کی لاشیں گورنر ہاﺅس کے باہر رکھ کر احتجاج، شدید نعرے بازی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

سانحہ مستونگ: لواحقین کا مقتولین کی لاشیں گورنر ہاﺅس کے باہر رکھ کر احتجاج، شدید نعرے بازی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
May 30, 2015
کوئٹہ (92نیوز )مستونگ میں قتل ہونے والے اکیس مسافروں کے لواحقین نے لاشیں گورنر ہاو¿س کے باہر رکھ کر دھرنا دیا ہے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لواحقین نے تدفین سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ورثاءتدفین کریں، غم کی اس گھڑی میں سب ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کے بعد سرچ آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں میں شناخت کے بعد ہزارہ برادری کے افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد ان کو گولیاں مار دی گئیں۔