Thursday, April 25, 2024

سانحہ ماڈل ٹاون کیس ، ڈاکٹر طاہر القادری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

سانحہ ماڈل ٹاون کیس ، ڈاکٹر طاہر القادری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
September 27, 2018
لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں  اپیل مسترد ہونے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا ہم فیصلے سے غیر مطمئن ہیں، انصاف کی رو کو پیش نظر نہیں رکھا گیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ٹرائل کورٹ کی جانب سے پولیس کے سربراہ کو تو طلب کیا گیا ہے۔ صوبے کے سربراہ کو کیوں نہیں بلایا گیا؟۔ بنچ کے سربراہ نے لکھا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سےسانحہ کے ذمہ دار بارہ لوگوں کو نہ بلانا مشکوک ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، خواجہ آصف اور چودھری نثار سمیت بارہ افراد کو بے قصور قرار دیتے ہوئے طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی تھی۔