Friday, March 29, 2024

سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک برس بیت گیا !!! پولیس فائرنگ سے مرنےوالوں کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک برس بیت گیا !!! پولیس فائرنگ سے مرنےوالوں کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کوایک سال ہوگیا، کوئی قاتل پکڑاگیانہ کسی مظلوم کوانصاف ملا۔ مقتولہ شازیہ اورتنزیلہ کی معصوم بچیاں حکومتی اداروں سے مایوس، اللہ سے آس لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق 17جون 2014ءکو پولیس کی فائرنگ سے2خواتین سمیت14افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اب سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو ایک سال ہو گیا، کوئی قاتل پکڑا جا سکا نہ ہی کسی مظلوم کو انصاف مل سکا۔ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین شازیہ امجد اور تنزیلہ جنہیں قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، آپس میں نند بھاوج تھیں۔ مقتول شازیہ کی بڑی بیٹی بسمہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں قاتلوں کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ ایف آئی آر، گرفتاریاں، جے آئی ٹی اور سماعتیں سب کچھ ہوا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوم خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ مل سکا۔