Saturday, May 18, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کا سول سیکرٹریٹ پنجاب کے باہر احتجاج

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کا سول سیکرٹریٹ پنجاب کے باہر احتجاج
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
سول سیکرٹریٹ کی جانب سے مظاہرین کے احتجاج کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ کی کاپی فراہم کر دی گئی ۔
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے موقف کو رپورٹ میں شامل باتیں سچ ثابت کرتی ہیں ۔ رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔