Sunday, May 5, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں یکجا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں یکجا
December 7, 2017

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں ایک ہونے لگیں اور متاثرین کو انصاف ملنے کے امکانات روشن ہونے لگے۔
اپوزیشن جماعتوں کے یکجا ہونے کے باعث کوئی گرینڈ الائنس بننے کا انکشاف ہونے لگا اور سوالات جنم لینے لگے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی طاہرالقادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور لاہور میں آج ملاقات بھی متوقع ہے۔
دوسری طرف کپتان بھی مظلوموں کا ساتھ دینے پر ڈٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق اگر ماڈل ٹاؤن کیس میں چند عناصر نے اپنے اوپر دباؤ محسوس کیا اور ان کے خلاف نجفی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی گئی تو وہ وعدہ معاف گواہ بننے میں دیر نہیں کریں گے اور جماعت کے بڑوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔