Saturday, May 18, 2024

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد پولیس کو کھلی چھٹی مل گئی، انصاف ملنے تک وکلاءبرادری کیساتھ احتجاج جاری رکھیں گے: چوہدری سرور

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد پولیس کو کھلی چھٹی مل گئی، انصاف ملنے تک وکلاءبرادری کیساتھ احتجاج جاری رکھیں گے: چوہدری سرور
May 26, 2015
لاہور (92نیوز) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں بھی لوگ ہلاک ہوئے تھے، سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس کو کھلی چھٹی مل گئی ہے، پولیس کو سیاست سے الگ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی پوری ٹیم وکلاءبرادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کو کنٹرول کرے، پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا انصاف ملنے تک وکلاءبرداری کے ساتھ احتجاج جاری رکھیں گے۔