Saturday, May 18, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد بر طرف تمام عہداداروں کو ترقیاں مل گئیں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد بر طرف تمام عہداداروں کو ترقیاں مل گئیں
December 6, 2017

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد عہدوں سے ہٹائے جانے والے تمام افراد پر حکومت نے نوازشات کا سلسلہ جاری رکھا اور انہیں بحال کر کے ترقیاں بھی دیں گئیں۔
وزیر قانون رانا ثنا اللہ ماڈل ٹاون سانحہ پر بر طرف ہوئے مگر گیارہ ماہ بعد دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری توقیر شاہ عہدے سے فارغ ہوئے مگر جوڈیشل کمیشن میں ریکارڈ بیان جمع کروانے کے بعد جنیوا میں تعینات کر دیا گیا۔
دوسری طرف ایس پی ماڈل ٹاون طارق عزیز ایس ایس پی، پی اینڈ آئی کے عہدے پر براجمان ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کو پیش قدمی کا حکم دینے والے ایس پی علی سلمان کو ضمانت کے بعد ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ فائرنگ کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم کو رہا ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی تعینات کیا گیا۔
نواز شات پانے والوں میں وہ چھ اہلکار بھی شامل ہیں جو فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے۔