Thursday, March 28, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،ڈی آئی جی عبدالجبار کے وارنٹ گرفتاری جاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،ڈی آئی جی عبدالجبار کے وارنٹ گرفتاری جاری
April 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی عبدالجبار کے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے دوسری جانب چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن  سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ کا نیا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔ بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم علی خان ہوں گے  جبکہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم بھی بنچ میں شامل ہوں گے ۔ فل بنچ دو ہفتے میں زیر التوا درخواستوں پر فیصلہ سنائے گا ۔