Friday, April 26, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
January 3, 2019
لاہور (92 نیوز) محکمہ داخلہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ جے آئی ٹی میں میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان ، ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا شامل  ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پولیس گلگت بلتستان قمر رضا بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کی طرف جانیوالے ’’کھرے ‘‘کی نشاندہی ہو چکی، امید ہے انصاف ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہدا کے ورثا کی ساڑھے چار سال بعد شنوائی ہوئی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو کور کمیٹی اور وکلا رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔