Wednesday, April 24, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل
September 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا نیا لارجر بینچ 14 ستمبر سے درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ بینچ کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے۔

7 رکنی بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شامل ہیں۔