Thursday, April 25, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 143 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیاگیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 143 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیاگیا
October 17, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 143 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،ڈی ایس پی،انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ چارایس پیز کوپہلے ہی فیلڈپوسٹنگ سے ہٹادیاگیاتھا ،  سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے وزیراعظم کے حکم کے باوجودسانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو عہدوں سےنہیں ہٹایاتھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق آئی جی کوہٹانے کی ایک بڑی وجہ یہ حکم عدولی بنی، نئے آئی جی امجدسلیمی کی ہدایت پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کانسٹیبل تک کو بھی ہٹا دیا گیا ۔ عہدوں سے ہٹائے جانے والے اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی،تبدیل کئے گئے تمام اہلکاروں کی پولیس لائن میں رپورٹ لکھوا دی گئی  ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کامطالبہ کیاتھا۔