Sunday, September 8, 2024

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم چیلنج

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم چیلنج
January 16, 2016
لاہور (92نیوز) عوامی تحریک نے سانحے ماڈل ٹاو¿ن میں اپنے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک نے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے اور ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئیں جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ ایک وقوعہ کا نہ تو دو چالان پیش کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل ہوسکتاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دیا جائے۔