Thursday, March 28, 2024

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : طاہرالقادری کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر انصاف کا مطالبہ

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : طاہرالقادری کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر انصاف کا مطالبہ
December 10, 2015
لاہور (92نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کو بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بدترین واقعہ ہے۔ انصاف تو دور کی بات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی ورثاءکو نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءاور انسانی حقوق کے ادارے ورثاءکو انصاف دلوانے کیلئے کردار ادا کریں۔