Friday, March 29, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے قیام کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے قیام کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا لاجر بنچ تشکیل دےدیا، بنچ 5 دسمبر سے اسلام آباد میں کیس کی سماعت کرے گا ۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت عوامی تحریک کی لیڈر شپ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچی۔ جبکہ عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے  شہباز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لاجز بنچ تشکیل دےدیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ درخواست کی سماعت کے لیے بننےوالے بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاخبان شامل ہونگے جو 5 دسمبر سے اسلام آٓباد میں کیس کی سماعت کرے گاْ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام پر شکر گزار ہیں ہمیں سپریم کورٹ پر پورا یقین ہے انصاف کے لیے اگر ساری عمر انتظار بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔ پیشی کے موقع پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادی کا کہنا تھاکہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد ہونے سے ہمارا کیس زیرو پر آگیا ہے۔