Friday, April 19, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کو سعد رفیق سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کو سعد رفیق سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی
March 19, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کو سعد رفیق سے تفتیش اور بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹی کل نوازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی۔

 ذرائع کے مطابق پیر کے روز شہباز شریف کا بیان ریکارڈ ہونے کے باعث جے آئی ٹی بیان ریکارڈ نہ کر سکی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس دوران احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے سعد رفیق سے جیل میں جا کر تحقیق کرنے کی اجازت دے دی۔ جے آئی ٹی نے سعد رفیق سے جیل میں تحقیق کرنے اجازت طلب کی تھی۔