Saturday, April 27, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس،ہائیکورٹ نے گواہوں کی شہادتیں اور ویڈیوز طلب کرلیں

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس،ہائیکورٹ نے گواہوں کی شہادتیں اور ویڈیوز طلب  کرلیں
April 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں نواز شریف ، شہباز شریف سمیت 12 شخصیات کو طلب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی ۔عدالت نے  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گواہوں کی شہادتیں اور ویڈیوز طلب کر لیں ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن  استغاثہ   میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر 12 شخصیات  کو طلب نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ  میں سماعت ہوئی ، عدالت  نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو  آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ عوامی تحریک کے وکیل  نے مؤقف اختیارکیا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ مکمل فراہم نہیں کی گئی ، پراسیکیورٹرجنرل کاکہناتھامدعی نے رپورٹ کے ساتھ منسلک بیانات اور ویڈیوز کےلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل کوہدایت کہ عدالت کے سامنے مکمل رپورٹ سربمہرپیش کریں۔ عوامی تحریک کے وکیل نےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی توعدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے روزانہ کی سماعت کاحکم جاری کیا ہے۔ عدالت کاکہناتھاکہ  اس طرح تاخیر ہوتی گئی توکب اس کا فیصلہ جاری کریں گے، درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ یزید کے بارے میں سب متفق ہیں کہ کربلا کا واقع اس کی وجہ سے پیش آیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تاریخ میں شواہد موجود ہیں کہ یزید نے احکامات جاری کئے ،  وکیل کامزید کہناتھامیرے دلائل بھی یہی ہیں کہ 12افراد نے احکامات جاری کئے ۔