Sunday, April 28, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس، اے ٹی سی کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس، اے ٹی سی کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم
April 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت عالیہ نے اینٹی ٹیررسٹ کورٹ کے جج اعجاز اعوان کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم  دے دیا۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات  دو ہفتوں میں نمٹانے کا حکم بھی صادر کیا۔ کئی سال سے  انصاف مانگتے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے اہلخانہ  کی سنی گئی  ، سانحہ  کے ذمہ  داروں کیخلاف  گھیرا تنگ ہونے لگا    ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات پر تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت   ہوئی ،  سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز اعوان کو روزانہ کی بنیادپر سماعت کا حکم دیتے ہوئے فاضل جج کی ہفتہ وار چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ۔ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات کوبھی  دو ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس نے جسٹس  باقر نجفی رپورٹ کو  عدالتی ریکارڈ کا  حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت  کر دی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کرینگے۔ عدالت نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں مقدمات اور استغاثہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ عدالت کے حکم پر پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی  جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی  ، چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ رپورٹ کے ساتھ اضافی دستاویزات اورتفصیلات  لف ہیں ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ رپورٹ سیل بند لفافے میں ہے دیکھی نہیں۔ عدالت نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں مقدمات اور استغاثہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔