Friday, April 26, 2024

سانحہ ما ڈل ٹاؤن کو ایک برس گزرنے کے باوجود زخم آج بھی تازہ ہیں : رحیق عباسی

سانحہ ما ڈل ٹاؤن کو ایک برس گزرنے کے باوجود زخم آج بھی تازہ ہیں : رحیق عباسی
June 28, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال گزر جانے کے باوجود ان کے زخم آج بھی تازہ ہیں،رانا ثناءاللہ کو ایک بار پھر وزیر قتل وغارت گری بنا دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا چالان آج تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ عدالت میں لڑیں گے۔ رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے حکومت سے سکیورٹی نہیں مانگی صرف ایک خط کے ذریعے ضلعی حکومت کو طاہرالقادری کے روٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہےوہ لوڈشیڈنگ، بیروزگاری کے خلاف سڑکوں پر ہیں وہ کل اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔