Sunday, September 8, 2024

سانحہ قصور گڈگورننس کے منہ پر طمانچہ ہے !!! پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے : میاں محمودالرشید

سانحہ قصور گڈگورننس کے منہ پر طمانچہ ہے !!! پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے : میاں محمودالرشید
August 9, 2015
قصور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سانحہ قصور نے گڈگورننس کے دعوو¿ں کا پول کھول دیا ہے، پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور احتجاج کرنے والوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، متاثرین کوانصاف ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے قصورسانحے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پولیس پر الزام عائد کیا کہ حکام بچوں سے زیادتی کے کیس کو زمین کے تنازع سے الجھا کر معاملے کو دبانے میں مصروف ہیں اور احتجاج کرنے والوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور گڈ گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے ملزموں کی گرفتاری تک اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا۔