Saturday, April 20, 2024

سانحہ قصور: پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

سانحہ قصور: پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
January 11, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ سولہ نامعلوم باوردی ملازمین کیخلاف درج کر کے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے پیٹی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی اہلکار کو نامزد نہیں کیا بلکہ نامعلوم باروردی ملازمین لکھ کر ذمہ داریوں سے نبردآزما ہونے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے دس افراد کو حراست میں بھی لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حساس اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے جبکہ زینب کے رشتہ داروں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
دوسری طرف پولیس کی ناقص تفتیش اور نااہلی کے باعث احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مقتولین کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد احتجاج میں شدت بھی آ سکتی ہے جس کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ادھر پولیس فائرنگ سے جاں بحق شعیب اور محمد علی کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ان کے گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔
ورثا نے کہا کہ پولیس نے پرامن احتجاج پر فائرنگ کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی ہے۔