Friday, April 26, 2024

سانحہ قصور: ننھی زینب کے قتل پر شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار

سانحہ قصور: ننھی زینب کے قتل پر شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار
January 11, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں ننھی زینب کے قتل کے بعد شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار ہے۔
قصور میں سات سالہ ننھی پری زینب کے قتل کے بعد غم وغصے کے بادل بدستور منڈلا رہے ہیں۔
شہر بھر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار ہے۔
شہر میں بدستور ہڑتال جاری ہے۔ مارکیٹیں اور بازار بند ہیں اور شہری معصوم زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود تاحال ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے چند گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔
پولیس کا کام یقین دہانیوں سے آگے بڑھتا نظر نہیں آیا۔