Tuesday, April 23, 2024

سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، چیف جسٹس

سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، چیف جسٹس
January 11, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی۔ سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔
عدالت عظمیٰ میں الراضی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران قصور کی ننھی پری زینب کے قتل کا ذکر بھی چل نکلا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ قصور سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔ زینب قوم کی بیٹی تھی۔ اس واقعے پر ان سے زیادہ ان کی اہلیہ پریشان ہیں۔ دکھ اور سوگ اپنی جگہ ہے لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں۔
ادھر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہڑتال احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ کے خلاف کی جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کریں۔