Friday, April 26, 2024

سانحہ قصور: زینب کے والد کا پولیس افسروں ، عوامی نمائندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ

سانحہ قصور: زینب کے والد کا پولیس افسروں ، عوامی نمائندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ
January 20, 2018

قصور (92 نیوز) زینب کے والد امین انصاری نے قصور کے پولیس افسروں ، ضلعی عہدیداروں اورمقامی عوامی نمائندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کر دیا۔
زینب کا قاتل 11 ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا۔
پنجاب حکومت کی پھرتیاں کسی کام نہ آئیں۔ معصوم زینب کا قاتل گرفت میں نہ آسکا۔ قاتل گرفتار نہ ہونے پر زینب کے والدین مایوس ہیں۔
امین انصاری نے کہا کہ ہمارے رشتے داروں اور محلے داروں کے ڈی این اے ہی کیوں کئے جا رہےہیں ؟ ۔ ملزم پکڑنا ہے تو سب کے ڈی این اے کیے جائیں۔
ادھر تفتیشی ٹیموں کی جانب سے اب تک چھ سو سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے چار سو پچاس افراد کی رپورٹس بھی آ گئی مگرایک بھی شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔
زینب کے والد امین انصاری کے مطالبہ سے پہلےنائنٹی ٹو نیوز کےسینئر اینکر پرسن محمد مالک نے بھی اپنے پروگرام" بریکنگ ویوز ود مالک "میں بھی مطالبہ کیا تھا کہ ملزم پکڑنا ہے تو سب کے ڈی این اے کیے جائیں۔
انصاف دو ، انصاف دو کے نعروں کے باوجود زینب کوابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پنجاب حکومت قصور کے پولیس افسروں ، ضلعی عہدیداروں اور مقامی عوامی نمائندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کراتی ہے یا نہیں۔