Thursday, March 28, 2024

سانحہ قصور: حکومتی دعوے ، مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کے وعدے ہوا میں تحلیل

سانحہ قصور: حکومتی دعوے ، مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کے وعدے ہوا میں تحلیل
January 14, 2018

قصور (92 نیوز) پانچ دن گزر گئے۔ زینب کے قاتلوں کا سراغ نہ لگایاجا سکا۔ حکومتی دعوے اور مجرموں پرہاتھ ڈالنے کے وعدے ہوا میں تحلیل ہونے لگے۔
قصور کی زینب کا کیا قصور تھا کہ اس کی زندگی پر انتہائی ظالمانہ اندازمیں فل اسٹاپ لگا دیا گیا؟ ۔
زیادتی کے بعد زینب کے قتل کی گتھی پانچ دن بعد بھی نہ سلجھ سکی۔ معصوم زینب کے وحشیانہ قتل پر آرمی چیف اور عدالت نے نوٹس لیا۔
ادھر تنقید کے بوجھ تلے دبی حکومت کے اقدامات بھی بے کار گئے۔
عدالت نے آئی جی پنجاب کو چھتیس گھنٹے میں مجرم پکڑنے کی ڈیڈلائن بھی دی مگر ظلم و ستم کی کہانی کاولن ابھی تک آزاد ہے۔ قصور کی فضا ابھی تک سہمی ہوئی ہے۔
دوسری طرف بچوں کے والدین خوفزدہ ہیں اور اپنے لخت جگر اپنی نگرانی میں گھروں تک محدود کر رکھے ہیں۔
خوف اور سراسیمگی ہر مکین کے چہرے کی لکیروں میں لکھی نظر آتی ہے۔
پنجاب فرانزک لیب کے ارکان نے قصور کا دورہ کیا اور زینب کے محلے سے شواہد اکٹھے کئے۔