Thursday, April 18, 2024

سانحہ قصور: اہل علاقہ پولیس، پنجاب حکومت کی نااہلی پر آج بھی سراپا احتجاج

سانحہ قصور: اہل علاقہ پولیس، پنجاب حکومت کی نااہلی پر آج بھی سراپا احتجاج
January 12, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں ننھی پری پر ظلم کےخلاف اہل علاقہ کا غم و غصہ ٹھنڈا نہ ہو سکا۔ شہری انسانیت سوز درندگی پر پولیس اور پنجاب حکومت کی نااہلی کے خلاف آج تیسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے۔
معصوم بچی کے قتل پر شہریوں کی جانب سےاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اسٹیل باغ چوک میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
ادھر شہر میں امن و امان کی صورتحال میں خرابی کی وجہ سے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہے۔
امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اہلکار شہر کا گشت کرتے رہے اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔
دوسری طرف زینب کے قاتلوں تک پہنچنے میں پولیس ابھی تک ناکام ہے۔
بچی کے والد کے مطالبے کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کر دیا گیا اور ابو بکر خدا بخش کی جگہ آر پی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔