Friday, March 29, 2024

سانحہ قصور، 92 نیوز نے مشتبہ ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

سانحہ قصور، 92 نیوز نے مشتبہ ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی
January 13, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور میں معصوم زینب کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔  ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔

چینل 92 نیوز نے مشتبہ ملزم کی ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ مبینہ ملزم کو مقتولہ زینب کے گھر کے باہر چکر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں شلوار قمیض کے اوپر کوٹ پہنے مشتبہ شخص مقتولہ زینب  کے گھر کے باہر ٹہل رہا ہے ۔ پولیس نے قصور واقعہ سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ۔