Saturday, April 20, 2024

سانحہ صفورا کےملزموں کو فوری گرفتار اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے:نوازشریف

سانحہ صفورا کےملزموں کو فوری گرفتار اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے:نوازشریف
May 13, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے ملزموں کو فوری گرفتار اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سانحہ صفورا کے فوراً بعد دورہ کراچی کے دوران کراچی میں گورنر ہاوس میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ واضح رہے کہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا ڈالا گیا حملےمیں پینتالیس قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ وزیراعظم نوازشریف تمام مصروفیات چھوڑ کرکراچی پہنچے اورشہرِ قائد میں فیصلہ کن آپریشن کی ہدایت کردی،  سندھ پولیس کی،  کارکردگی پربرہمی کا اظہارکیا اورغمزدہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سانحہ صفورا کے بعد تمام مصروفیات ترک کرکے ہنگامی طورپرکراچی پہنچےاور گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں سانحہ  صفورا چورنگی پربریفنگ دی،اجلاس میں   وزیرِدفاع خواجہ آصف،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی،کورکمانڈرکراچی،ڈی جی رینجرز کے علاوہ چیف سیکرٹری سندھ  اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سابق صدرآصف علی  زرداری بھی  اجلاس میں موجود تھے، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری قوم کے دشمن ہیں، انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے دشمنوں کو پاکستان کی معاشی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، کراچی میں حملے کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کوروکنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سندھ  پولیس کی  کارکرگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے آئی جی پولیس سے گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے بڑے واقعات پرسخت سوالات بھی کئے۔ وزیراعظم نے سانحہ صفورا کے ملزموں کوجلدگرفتار کرنے کا حکم دیا اور کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کےبعدوزیراعظم نوازشریف سیاسی قیادت کے ساتھ  متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کیلئے آغا خان کمیونٹی کی نیشنل کونسل کے صدر سلطان علی الانہ کے گھر پہنچے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیااور انہں انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔۔