Saturday, April 27, 2024

سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کی بوری مسجددھماکاکیس میں شناخت

سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کی بوری مسجددھماکاکیس میں شناخت
July 14, 2015
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کوبوری مسجددھماکاکیس میں شناخت کرلیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتارملزم طاہرحسین اورسعدعزیز کوجوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ  کے سامنے پیش کیا گیا،جہاں ان کی شناخت پریڈ ہوئی۔ ملزموں کواجنبی افراد کےدرمیان کھڑا کرکے گواہوں کوبلوایا گیا،جنہوں نےدونوں ملزموں کوبوری مسجد بم حملہ کیس میں شناخت کرلیا۔ واضح رہےسانحہ صفورامیں اسماعیلی کیمونٹی کی بس پرفائرنگ سے45 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔