Thursday, April 25, 2024

سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کوعدالت میں شناخت کرلیاگیا

سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کوعدالت میں شناخت کرلیاگیا
July 10, 2015
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کوعدالت میں شناخت کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتارملزم طاہرحسن اورسعدعزیزکوشناخت پریڈ کیلئےجوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت میں پیش کیاگیا،ملزموں کواجنبی افراد کےدرمیان کھڑاکرکےپانچ گواہوں کوبلوایاگیا،گواہوں نےدونوں ملزموں کوشناخت کرلیا۔ گواہوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں،گواہوں نےبیان دیاکہ ملزموں نےپہلےبس روکی،پھراندھادھندفائرنگ کردی،ملزم سعدعزیز کےہاتھ میں کیمرہ بھی تھا،گواہوں کےمطابق ملزموں کی گاڑی موقع واردات سےدورکھڑی تھی،یادرہےسانحہ صفورامیں اسماعیلی کیمونٹی کی بس پرفائرنگ سےپنتالیس افرادجاں بحق ہوگئےتھے۔