Sunday, September 8, 2024

سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کیخلاف مقدمے کی سماعت جیل میں ہو گی

سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کیخلاف مقدمے کی سماعت جیل میں ہو گی
January 9, 2016
کراچی (92نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کے خلاف پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ جیل ٹرائل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ صفورا کے مرکزی کردار ملزم سعد عزیز کے خلاف پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ جیل ٹرائل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو انسداد دہشت گردی عدالت کو موصول ہو گیا۔ ملزم سعد عزیز اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ بھی چل رہا ہے جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔