Friday, March 29, 2024

سانحہ صفورا کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے سکیورٹی خدشات پر استعفیٰ دےدیا

سانحہ صفورا کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے سکیورٹی خدشات پر استعفیٰ دےدیا
October 20, 2015
کراچی (92نیوز) سانحہ صفورا کے پبلک پراسیکیوٹر سینئر وکیل مبشر مرزا اور محمد خان برڑو نے حکومت سندھ کی جانب سے سکیورٹی اور محفوظ مقام پر رہائش فراہم نہ کرنے پر استعفیٰ دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کے پبلک پراسیکیوٹرز نے چاہ ماہ قبل حکومت سندھ سے رینجرز سکیورٹی‘ محفوظ مقام پر رہائش اور مطلوبہ معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دونوں پراسیکیوٹرز نے حکومت کی جانب سے مطالبات نظرانداز ہونے پر مستعفی ہو کر سانحہ صفورا کے مقدمہ سے علیحدگی اختیار کر لی جس کے باعث سانحہ صفورا کی تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ وکلاءکا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا کے پراسیکیوٹرز کو سکیورٹی فراہم نہ کر کے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومتی رویہ تبدیل نہ ہوا تو دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔