Friday, April 26, 2024

 سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے چارکمیٹیاں تشکیل  

  سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے چارکمیٹیاں تشکیل  
June 5, 2015
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لئے چار مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں کمیٹیوں کی سربراہی 4 ڈی آئی جیز کو سونپی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار ملزموں سے تفتیش کے لیئے 4 ڈی آئی جیز کی سربراہی میں 4 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ،،پہلی ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کریں گے جبکہ ساوتھ رینج کے ایس ایس پی انوسٹی گیشنز فیض اللہ کوریجو اور کرم اللہ سومرو کمیٹی کے ممبر ہونگے،دوسری کمیٹی ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ذوالفقار مہر اور الطاف سرور ملک ممبران ہونگے۔ تیسری کمیٹی ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کی سربراہی میں تفتیش کی نگران ہوگی جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشنز لطیف صدیقی اور عارب مہر اس کمیٹی کے ممبران ہیں۔ چوتھی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی ہیں جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ اور اے ایس پی کینٹ راشد ہدایت کو بطور کمیٹی ممبر شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں کمیٹیوں کے سربراہ ایس ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے تفتیش کے تبادلے کے پابند ہیں جبکہ ملزمان کی عدالتوں میں پیشیوں پر سیکیورٹی امور کی نگرانی بھی کمیٹی کے سربراہان کریں گے۔