Sunday, September 8, 2024

سانحہ صفورا کے 2ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سانحہ صفورا کے 2ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورا کے2ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاگیاجبکہ قتل کیس کے2 ملزموں کا3روزہ جسمانی ریمانڈدیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نےسانحہ صفورامیں ملوث ملزم حافظ ناصراوراظہرعشرت کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا،تفتیشی افسرنےبتایاکہ دونوں ملزموں نےسانحہ صفورامیں سہولت  کار ہونےکااعتراف کرلیا۔ عدالت نےدونوں ملزموں کےخلاف انیس اگست تک چالان پیش کرنےکاحکم دےدیا۔ علاوہ ازیں اےٹی سی نےدہرےقتل کیس کےدوملزموں کوتین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا،کیس میں نامزدچودہ ملزم تاحال مفرورہیں۔ واضح رہےملزموں نےپی آئی بی کالونی میں جرگہ ہونےکےبعددوافراد کوقتل کردیاگیا تھا ۔