Friday, March 29, 2024

سانحہ صفورا کا ماسٹرمائنڈ اور بعض قاتل پکڑ لئے، واقعہ کے پیچھے کون ہے؟ سازش کہاں تیار ہوئی؟ سب جان گئے ہیں: وفاقی وزیرداخلہ

سانحہ صفورا کا ماسٹرمائنڈ اور بعض قاتل پکڑ لئے، واقعہ کے پیچھے کون ہے؟ سازش کہاں تیار ہوئی؟ سب جان گئے ہیں: وفاقی وزیرداخلہ
May 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ سانحہ صفورا چورنگی کے ماسٹر مائنڈ اور قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا کے ان قاتلوں میں سے بعض کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ٹریگر دبایا جبکہ سانحہ کا ماسٹر مائنڈ بھی پکڑا گیا ہے جو سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سانحہ صفورا کی تہہ تک پہنچ گئے ہیں، واقعہ کے پیچھے کون ہے؟ سازش کہاں تیار ہوئی؟ سب پتا چل گیا ہے۔ چوہدری نثار نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سندھ پولیس اور حساس اداروں کی بھی تعریف کی۔