Sunday, September 8, 2024

سانحہ صفورا کا ایک اور ملزم مستری پٹھان گرفتار‘ تعلق داعش سے نکلا

سانحہ صفورا کا ایک اور ملزم مستری پٹھان گرفتار‘ تعلق داعش سے نکلا
January 18, 2016
کراچی (92نیوز) قانون نا فذ کرنے والے ادارے نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سانحہ صفورا میں بھی ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کے قریب گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ محمد حسین عرف مستری پٹھان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ عمر نے الاظہر گارڈن سے نکلنے والی بس کی ریکی کی تھی جس کے بعد مستری پٹھان صفورا تک عبداللہ منصوری کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا۔ مستری پٹھان نے نہ صرف بس کو رکنے کا اشارہ کیا بلکہ بس کے پچھلے دروازے سے فائرنگ بھی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مستری پٹھان کو دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد حسین عرف مستری پٹھان بنک ڈکیتیوں اور فورسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔ مستری پٹھان کے ساتھی عبداللہ منصوری اور حافظ عمر کو پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے لاہور سے گرفتار کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مستری پٹھان کی گرفتاری پر 25 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔