Saturday, May 18, 2024

سانحہ صفورا میں ملوث مزید تین دہشتگرد گرفتار

سانحہ صفورا میں ملوث مزید تین دہشتگرد گرفتار
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)حساس اداروں ،محکمہ انسداد دہشت گردی  نے کراچی اور چکوال میں کارروائیاں کرتے ہوئے سانحہ صفورا میں ملوث مزید تین دہشت گردوں  کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی کراچی اور چکوال میں کارروائی میں  سانحہ صفورا میں ملوث مزید3  دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ کارروائی لاہور سے گرفتار دہشت گرد سانحہ صفورا کے مرکزی دہشت گرد حافظ عمر کی نشاندھی پر کی گئی، کارروائی کے دوران حافظ عمر کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چکوال سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا حافظ عمر نے اظہر گارڈن کی بس میں گھس کر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی تھی۔