Friday, April 26, 2024

سانحہ صفورا میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نمازجنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کر دی گئی، اسماعیلی برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت

سانحہ صفورا میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نمازجنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کر دی گئی، اسماعیلی برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت
May 14, 2015
کراچی (92نیوز) سانحہ صفورا میں ہونیوالی سفاک دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی۔ جاں بحق افراد کی تدفین سخی حسن کے قریب اسماعیلی برادری کے قبرستان میں کی جائیگی۔ اجتماعی نمازجنازہ میں اسماعیلی برادری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے صفوراگوٹھ میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے پینتالیس افراد کی لاشوں کو آغا خان ہسپتال اور ایدھی سردخانے سے ورثاءکے حوالے کیا گیا اور بعدازاں الاظہر گارڈن منتقل کیا گیا۔